بھٹکل 9 اکتوبر (ایس او نیوز)بھٹکل میں ہلکے پھلکے لذیذ کھانوں، پیزا، سینڈوچ، اور کافی سمیت تازہ جوس وغیرہ کےلئے معروف اؤس کیفے کا گذشتہ روز دوبارہ افتتاح عمل میں آیا۔ معروف سماجی کارکن اورگلف کے معروف تاجر جناب عتیق الرحمن مُنیری جن کا کاروبار دبئی اور سعودی سمیت ملک کے دیگر کئی ممالک میں پھیلا ہوا ہے، بھٹکل کے اؤس AUZ کیفے کو عالمی معیار کے کیفے میں تبدیل کیا ہے جو بالخصوص گلف سے چھٹیوں پر بھٹکل آنے والوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کی غرض سے بھٹکل اورمرڈیشور آنے والوں کو اپنی جانب راغب کرسکتا ہے۔ فیملی کیبین سمیت دوست احباب کے ساتھ ہلکے پھلکے کھانوں کے لئے منفرد کیبین بھی بنائے گئے ہیں۔ نئے شادی شدہ جوڑے کے لئے بھی اوس کیفے ایک منفرد مرکز ثابت ہوسکتا ہے۔
ویج سینڈوچ، چکن سینڈوچ، برگر، پیزا، پاستہ، چکن چوپسئی، پرون کے ساتھ ساتھ تازہ جوس ڈرائی فروٹس، ملک شیکس، تھیک شیکس،موکٹیلس اور بہت سارے لذیذ کھانے یہاں دستیاب ہیں۔ نوائط کالونی علاقہ میں بھٹکل نیشنل ہائی وے پر واقع یہ کیفے بہت ہی شاندار ہے اور دور درازعلاقوں کا سفر کرنے والوں کے لئے بھی کافی و دیگر مشروب کا اہم مرکز بن سکتاہے۔
کورونا لاک ڈاون کے بعد اس کیفے کا گذشتہ روز مولانا الیاس جاکٹی ندوی کی دعاوں کے ساتھ دوبارہ افتتاح ہوا، جے ڈی ایس قائد عنایت اللہ شاہ بندری سمیت دیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔